لاہور ہائیکورٹ نے چالیس برس گزرنے کے باوجود پرنٹنگ پریس کے ملازمین کے لئے حاصل کی گئی زمین پر رہائشی سکیم نہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی.پریس ایمپلائزایسویسی ایشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 1974میں حکومت نے رہائشی سکیم بنانے کے لئے زمین حاصل کی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چالیس برس گزرنے کے باوجود ایکوائر کی جانے والی زمین جوں کی توں پڑی ہے مگر محکمے کے ملازمین کو رہائشی سکیم بنا کر گھر فراہم نہیں کئے جا رہے جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے.جس پر عدالت نے پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ماہ میں جواب طلب کر لیا.

متعلقہ عنوان :