لاہور : 29 جون کو پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، مال روڈ آئی بی ہیڈ کوارٹر ان کا ہدف تھا، کامیاب آپریشن پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 11:52

لاہور :  29 جون کو پولیس اور  انٹیلی جنس  اداروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 29 جون کو پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا. فائرنگ نتیجے میں 3 دہشت گرد زخمی جبکہ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے ایک پولیس کا جوان زخمی ہوا. انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد وانا سے سوار ہو کر لاہور پہنچے تھے.

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں. دہشت گرد آئی بی ہیڈ کوارٹر کا ہدف لگا کر آئے تھے، القاعدہ اور اس کے ممبران بھی اس منصوبے میںشامل تھے. لیکن کامیاب آپریشن کے باعث دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا.

(جاری ہے)

زخمی دہشت گردوں میں نعمان ، فیصل شبیر اور ثاقب شامل ہیں. نعمان کا تعلق ٹانک، فیصل کا فیصل آباد جبکہ ثاقب کا تعلق راولپنڈی سے تھا.

وزیر داخلہ نے بتایا کہ کالا شاہ کاک کو میں بھی آپریشن کیا گیا ، جس کے بعد پتہ چلا کہ دہشت گرد فیصل آباد سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے کا لا شاہ کاکو میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا. گھر سے بارودی مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا. آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے پر سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دہشت گردوں سے موصول ہونے والی ویڈیوز بھی دکھائیں.

متعلقہ عنوان :