الیکشن کمیشن نے سابق وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید چوہدری کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید چوہدری کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن نے عبدالوحید چوہدری کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ختم کی۔ عبدالوحید چوہدری کی رکنیت دو شناختی کارڈ رکھنے پر ختم کی گئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عبدالوحید کی رکنیت 22مئی 2013 سے ختم کی گئی۔ واضح رہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد حلقہ پی پی 196 میں 21مئی کو ضمنی انتخابات بھی ہوچکے ہیں