کراچی:پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک، 20 گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
بدھ 1 جولائی 2015 11:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان ہلاک اور بیس کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ادھر ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں دس ہزار اہلکار مارکیٹوں کی سیکورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔ شہر قائد میں چھینا جھپٹی ، سٹریٹ کرائمز ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کو روکنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں ۔
نیو کراچی صنعتی ایریا میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزم مارے گئے ، پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سات ملزم دھر لئے ۔(جاری ہے)
ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ۔
نیو کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران نو ملزمان پکڑے گئے ۔ گرفتار ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ، کھارادر میں سنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔ بلدیہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔ دوسری طرف رات گئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے شہر کی مصروف مارکیٹ طارق روڈ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی مارکیٹوں میں سیکورٹی کیلئے 10 ہزار اہلکار تعینات کیئے جائیں گے ، بھتہ خوری سے محفوظ رکھنے کیلئے مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.