کراچی پورٹ ٹرسٹ پر اے این ایف کی کارروائی ‘ملائشیا اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروین پکڑ لی،نائیجریا جانے والے مسافر سے ہیروئین سے بھرے 80 کیپسول برآمد ‘مقدمہ درج ‘تفتیش شروع

منگل 30 جون 2015 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون۔2015ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے ملائشیا اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروین پکڑ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کنٹینر میں چھپائی گئی اٹھارہ کلو ہیروین برآمد کرلی۔اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیروئین فرنیچر میں چھپا کر ملائیشیا اسگل کی جارہی تھی،دوسری جانب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے نائیجریا جانے والے مسافر سے ہیروئین سے بھرے 80 کیپسول برآمد کر لیے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :