ہم جنس پرستوں کی شادی قانون سے ماورا ہے، اٹارنی جنرل ٹیکساس
منگل 30 جون 2015 23:03
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) امریکی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کے فیصلے کو 'قانون سے ماورا فیصلہ' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست میں ان پادریوں کی حمایت کریں گے جو مذہبی بنیادوں پر ہم جنس پرستوں کی شادی کرانے سے انکار کرتے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے کہا کہ شادی کے لائسنس کا اجرا کرنے سے انکار کرنے والے کارکنوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے کارکنان کی قانونی جنگ مفت میں لڑی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے مخالفین مزید قانونی پیچیدگیاں ڈالنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے ریاستی اہلکاروں کو ایک یادداشت میں لکھا ہے: 'ہم جنس شادیوں کے بارے میں حال ہی میں منظور کیا جانے والا قانون طویل مدتی آئینی و قانونی حقوق کے ساتھ ساتھ ہم آہنگ ہو کر رہ سکتا ہے، اور اسے رہنا چاہیے۔
ان حقوق میں مذہب اور آزادیِ اظہار کے حقوق شامل ہیں۔' ہم جنس شادیوں کے بارے میں حال ہی میں منظور کیا جانے والا قانون طویل مدتی آئینی و قانونی حقوق کے ساتھ ساتھ ہم آہنگ ہو کر رہ سکتا ہے، اور اسے رہنا چاہیے۔ ان حقوق میں مذہب اور آزادیِ اظہار کے حقوق شامل ہیں۔یاد رہے کہ جمعے کو امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ہم جنس پرستوں کا شادی کرنا ان کا آئینی حق ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.