پاکستان پرنٹنگ پریس کارپوریشن ایمپلائز ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل رانا شفیق کو قتل کردیاگیا

افطاری کے وقت معمولی تکرار پر دوست زریاب نے چھری رانا شفیق کے پیٹ میں گھونپ دی

منگل 30 جون 2015 23:02

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) پاکستان پرنٹنگ پریس کارپوریشن ایمپلائز ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل رانا شفیق کو زریاب نامی شخص نے چھریاں مار کر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان پرنٹنگ پریس کارپوریشن یونین کے سیکرٹری جنرل رانا شفیق افطاری کے وقت اپنے آفس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ معمولی بحث پر تکرار پر ان کے دوست زریاب سے انکا جھگڑا ہوگیا جس نے اپنی جیب سے چھری نکال کر رانا شفیق کے پیٹ میں گھونپ دی اور مسلسل وار کرکے موقع سے فرار سے فرار ہوگیا ۔

رانا شفیق کو موقع پر موجود افراد نے اٹھا کر پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔ پولیس کے مطابق ملزم زریاب سے رانا شفیق کے دوستانہ تعلقات بھی تھے تاہم مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :