ہم مادرِوطن کے دفاع کے فرض سے پوری طرح آگاہ ہیں ،پاک فضائیہ ملکی خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پی اے ایف بیس فیصل میں 28ویں ائیر وار کورس کے کانووکیشن سے خطاب
منگل 30 جون 2015 23:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ ہم اپنے مادرِوطن کے دفاع کے فرض سے پوری طرح آگاہ ہیں اور پاک فضائیہ ملک کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،روایتی جنگ ہو یا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پاک فضائیہ تینوں افواج کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی ۔
وہ منگل کو یہاں ائیر وار کالج ، پی اے ایف بیس فیصل میں 28ویں ائیر وار کورس کے کانووکیشن تقریب کے دوران خطاب کررہے تھے ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سر براہ نے گریجویٹنگ آفیسر ز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی تکمیل کے لئے شاندار روایات کی حامل ہے۔(جاری ہے)
روایتی جنگ ہو یا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پاک فضائیہ تینوں افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے گریجویٹنگ آفیسرز کو کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ائیر وار کالج کی جانب سے کورس کے شرکاء کو قومی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھ کر دی جانے والی تربیت اور مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں ائیر وائس مارشل پیر زادہ کمال الدین احمد صدیقی، کمانڈنٹ ائیر وار کالج نے کورس رپورٹ پیش کی ۔گریجویٹ ہونے والے آفیسرز کا تعلق پاک فضائیہ ، آرمی اور نیوی کے علاوہ سات دوست ممالک کی افواج سے تھا جن میں بنگلہ دیش، چین، ایران، اردن، ملائیشیاء، سری لنکا اور ترکی شامل ہیں۔ اس تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول عہدیداران اور دوست مماک کے سفیروں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.