سپریم کورٹ نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کے حوالے سے درخواست کی سماعت (کل) تک ملتوی کردی

منگل 30 جون 2015 22:26

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کے حوالے سے اسد کھرل کی درخواست کی سماعت آج بدھ کی صبح تک ملتوی کر تے ہوئے نیب میں اپنے مقدمات منتقل کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی ہے ۔ منگل کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پردرخواست گزار خالد کھرل نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ بنک کی نجکاری کے بارے میں عدالت کوسچ نہیں بتایاجارہا ۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایسے لاتعد اد افراد ہیں جنہوں نے کرپشن کے اپنے مقدمات نیب میں منتقل کروائے ہیں تاکہ نیب کے ذریعے کچھ دے دلاکر رہائی حاصل کی جاسکے ۔عدالت چاہے تومیں ان کی فہرست سربہمر لفافے میں پیش کر سکتا ہوں ۔جس پرعدالت نے درخواست گزارسے ان افراد کے ناموں کی فہرست طلب کر لی جونیب کے ذریعے جلد رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :