سپریم کورٹ نے ملک میں تلورکے غیرقانونی شکارکے معاملے پر وفاق اور چاروں صوبوں سے معاونت طلب کرلی
منگل 30 جون 2015 22:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے ملک میں تلورکے غیرقانونی شکارکے معاملے پر وفاق اور چاروں صوبوں سے معاونت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تلور کے غیر قانونی شکار سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملک مین تلور کا شکار بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے جس سے اس کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبائی سطح پر جنگلی حیات کے تحفط کا قانون موجود ہے لیکن وفاق کی سطح پر یہ قانون موجود نہیں ہے ۔ صرف کاغذات تک کچھ قوانین موجود ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے خلاف ہیں، اورلوگ بلااجازت تلورکاشکارکرتے رہتے ہیں ،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکر لی اور قرار دیا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے جس میں آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.