ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا محاسبہ کیا جائے ، سید اشرف قریشی
افسوسناک امر ہے بعض جماعتیں غیر ملکی اعانت کے سہارے ملک میں عوامی طاقت بن جاتی ہیں
منگل 30 جون 2015 22:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جماعۃ السنہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے رہنما سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماؤں سید عامر نجیب ، مولانا نعمان اصغر ، شرافت حسین اثری ، محمد عرفان شیخ اور حافظ حنیف سلفی نے کہا ہے کہ حکومت بلا تخصیص سیاسی اثر و رسوخ کے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا محاسبہ کرے اور ایسی کسی بھی جماعت پر پابندی عائد کردی جائے جو ملکی سلامتی کے خلاف ہلکے سے بھی عزائم رکھتی ہو ۔
رہنماؤں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ بعض جماعتیں غیر ملکی اعانت کے سہارے ملک میں عوامی طاقت بن جاتی ہیں اور پھر ملک کو غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیاں اختیار کرتی ہیں جبکہ ایسی جماعتیں ملک کے معصوم عوام کی محرومیوں کو بطور ڈھال استعمال کرتی ہیں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار جماعۃ السنہ پاکستان کے رہنماؤں نے گذشتہ روز اسلام نگر اورنگی ٹاؤن میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آئین میں دیا گیا تنظیم سازی کا اختیار کچھ نہ کچھ شرائط کا پابند ضرور ہونا چاہئیے تا کہ ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکا جاسکے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ فوجی آمریت اور سول جمہوری حکومتیں اپنے مقاصد کے لئے ماضی میں ایسی جماعتوں کی تائید حاصل کرتی رہی ہیں اور انہی کی پُشت پناہی کے باعث نا پسندیدہ قوتیں پروان چڑھ جاتی ہیں جو بعد ازاں ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں ۔ سید اشرف قریشی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ایک وقت میں کسی جماعت کو ملک دشمن قرار دینا اور دوسرے وقت میں محب وطن قرار دے کر گلے لگانا انتہائی تعجب خیز ہے حکومتوں کو اپنے اس عمل پر بھی نظر ثانی کرنی چاہئے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.