سربراہ عوامی تحریک کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد،رہنماؤں کی طرف سے والہانہ استقبال
میری صحت کو میرے حوصلے کا ساتھ دینا پڑے گا ،شہید کارکنوں کی کمی محسوس کرتا ہوں‘ڈاکٹر طاہر القادری گوشہ درود کی کھڑکیوں پر پولیس کی وحشیانہ فائرنگ کے نشان دیکھ کر بڑی دیر تک خاموش کھڑے رہے سفاک حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کئے جانیوالے مظالم کا اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہوں گے ،گفتگو
منگل 30 جون 2015 22:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں ،مختلف فورمز کے صدر اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ سٹاف ممبرز اور جملہ شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی اور فرداً فرداً سب کی خیریت دریافت کی۔ڈاکٹر طاہر القادری سیکرٹریٹ آمد پر گوشہ درود گئے ،گوشہ درود کی کھڑکیوں پر پولیس کی وحشیانہ فائرنگ کے نشان دیکھ کر بڑی دیر تک خاموش رہے ۔
سربراہ عوامی تحریک نے سیکرٹریٹ میں ایک غیر رسمی اجلاس کی صدارت کی جس میں ویمن لیگ ،یوتھ لیگ،ایم ایس ایم،علماء کونسل کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور سنیئر رہنماء شریک ہوئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ میری پیچیدہ بیماری اور مخالفین کا منفی پراپیگنڈا میرے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکا ۔(جاری ہے)
بلآخر میری صحت کو میرے حوصلے کا ساتھ دینا پڑے گا۔
انہوں نے اپنی روایتی گرجدار آواز اور پر اعتماد لہجے میں کہا کہ اﷲ نے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ کلمہ حق بلند کرنے کی طاقت سے نواز رکھا ہے ۔گزشتہ روز کے استقبال نے ثابت کر دیا کہ عوامی تھریک کے کارکنوں کا جوش و جذبہ پہلے سے بھی بڑھ کر ہے ،حکمرانوں کی سات ماہ کی انتقامی کارروائیاں جھوٹے مقدمات اور منفی پراپیگنڈہ انہیں انکے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکا،ڈاکٹر طاہر القادری نے جذباتی لہجے میں اظہار خـیال کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اپنے شہید کارکن بیٹوں اور بیٹیوں کی کمی کو بڑی شدت کے ساتھ محسوس کر رہا ہوں میرا ایک ایک کارکن نایاب ہیرا ہے ،میں نے ان ہیروں کو تراشنے اور انکی علمی آبیاری کرتے اب تک کی زندگی صرف کی ہے ۔میں اپنے کارکنوں پر گولیاں برسانے والے اور ظلم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا ۔ظالم اور سفاک حکمران ایک دن اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنے والے اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہوں گے ۔مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر حسین محی الدین ،امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی ،ڈاکٹر رحیق عباسی،خرم نواز گنڈا پور ،شیخ زاہد فیاض،عامر فرید کوریجہ نے استقبال کیا ۔اس موقع پر سربراہ عوامی تحریک نے عوامی تحریک میں شامل ہونے والے شہزاد سید کو خوش آمدید کہا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.