بے لگام کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے،موجودہ حکومت کی نااہلی کئی بار ثابت ہو چکی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پاک فوج کی قر بانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ،قومی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے
منگل 30 جون 2015 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بے لگام کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے،موجودہ حکومت کی نااہلی کئی بار ثابت ہو چکی ہے،ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پاک فوج کی قر بانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ،قومی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کابنگلہ دیش سے گٹھ جوڑ وزارت خارجہ کی ناکامی ہے۔ناجائز منافع خوروں کیلئے رمضان کا ہر دن عید بن چکی ہے۔پنجاب میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔شدت پسند مائنڈ سیٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم جیت کر بھی ہار جائیں گے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نئے پاکستان کا مستقبل طے کرے گا۔
بھارت پاکستان میں لسانی ، نسلی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر انتشار اور فساد پھیلانے کی سازشوں می ہر وقت مصروف رہتا ہے۔مہنگائی کے طوفان میں گھری عوام کو دلاسوں سے بہلایا جارہا ہے۔نفرتیں پھیلانے والے ان کارخانوں کو بند کرنا ہو گا جہاں شدت پسندی کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔دہشتگردی نے ہماری قومی زندگی کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ہماری غیر قانو نی معیشن قانونی معیشت سے کہیں زیادہ ہے۔بد ترین لوڈ شیڈنگ اور حکومتی بد انتظامی کراچی میں ہلاکتوں کل سبب بنی ۔ لوڈ شیڈنگ انسانی المیہ بن چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.