چینی کمپنیوں نے پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کر دی

منگل 30 جون 2015 22:00

چینی کمپنیوں نے پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) چینی کمپنیوں نے پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کر دی ۔یہ بات چینی بزنس کمیونٹی کے 6 رکنی وفد نے چانگ یوکائی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپاٹمنٹ ہنڈن سٹی چین کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم سے ایک ملاقات میں کی ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے اشتراک سے پاکستان میں جاری انرجی بحران کے خاتمہ اور باہمی تجارت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔خواجہ ضرار کلیم نے وفد کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے چین کے تعاون سے بہاولپور میں 950میگاواٹ کا قائداعظم سولر پاور پارک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت 100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سورج کی روشنی 12سے 14گھنٹے موجود ہے جس کو انسٹال کرنے کی سطح بھی سولر ٹیکنالوجی کیلئے بہت موزوں ہے جس کو بڑی آسانی کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاق ایون ہائے تجارت و صنعت کی قائمہ کمیٹی برائے پاک چین تعاون کے چیئرمین وسیم ظفر نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں لہٰذاحکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :