Live Updates

چوہدری محمد سرور سے پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قر یشی کی ملاقات

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی

منگل 30 جون 2015 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قر یشی کی ملاقات ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ‘دونوں قائدین نے وفاقی اور پنجاب حکو مت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے حکو مت سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے سمیت تمام انتخابی وعدے پورے کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

منگل کے روز تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قر یشی نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان بھی موجودتھے ملاقات میں پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم سے انتخابی وعدے پورے کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سیاسی لوگوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت ہماری پالیسوں پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے اور تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے اور پنجاب میں سیاسی مخالفت کا کارکنوں کے ساتھ ملکر مقابلہ کر کے انکو شکست دیں گے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو ہر صورت پوراکر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے ‘کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات