اورنج لائن ٹرین پاکستان میں سفر کا حوالہ بدل دیگی‘شیخ روحیل اصغر

عوام کو سستی بروقت اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ میسر آئے گی اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا ،لیگی ایم این اے

منگل 30 جون 2015 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع وممبر قومی اسمبلی حلقہ 124 شیخ روحیل اصغر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر علاقہ میں نیس پاک ٹیم کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انجینئرز نے انہیں پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا اورنج لائن ٹرین پاکستان میں سفر کا حوالہ بدل دیگی۔ عوام کو سستی بروقت اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ میسر آئے گی اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا جس سے آلودگی میں بھی نمایاں فرق پڑے گا۔ اس موقع پر اہل علاقہ میاں ساجد رؤف‘ میاں عاطف غفار‘ میاں شہباز‘ طاہر مغل‘ چوہدری نصیر جٹ بھی شیخ روحیل اصغر کے ہمراہ تھے`

متعلقہ عنوان :