ایف بی آر نے ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس کوئٹہ صلاح الدین گیلانی ملازمت سے برطرف کردیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ ارشد علی خان اور سیکنڈ سیکرٹری فصیح الرحمن کی خدمات سابقہ محکموں کو واپس

منگل 30 جون 2015 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس کوئٹہ سید صلاح الدین گیلانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ آرشد علی خان اور سیکنڈ سیکرٹری فصیح الرحمن کی خدمات ان کے سابقہ محکموں کو واپس کر دی گئی ہیں ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹفیکیش کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کوئٹہ کی حیثیت سے تعینات سید صلاح الدین کو فوری طور پر ملازمت سے برطرفی کا احکامات جاری کرتے ہوئے یہ وضاحت کی ہے کہ موصوف نے فنانس میں ڈپلومہ کے حصول کیلئے بیرون ملک تعلیم کیلئے 365دنوں کی چھٹی لی اور 212دن چھٹی گزارنے کے بعد واپس آکر بقایا چھٹی کینسل کرنے کی درخواست دی جس پر محکمے نے ان سے ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ کے کاغذات فراہم کرنے کا کہا مگر وہ نہ تو ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ فراہم کر سکے اور نہ ہی اس تعلیم حاصل کرنے کا کوئی مصدقہ ثبوت فراہم کر سکے جب ان کے پاسپورٹ کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر زاتی کاروبار کے الفاظ کا اندراج ہے جس کے بعد محکمے نے انہیں اس سلسلے میں وضاحت کرنے کا کہا مگر وہ صحیح وضاحت نہ کر سکے جس پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تاہم انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے ایف بی آر نے پوسٹل گروپ ڈیپوٹیشن پر آنے والے ارشد علی خان جو ایف بی آر میں ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کی حیثیت سے تعینات تھے کی خدمات ان کے محکمے کو واپس کر دی گئیں ہیں جبکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے فصیح الرحمن کی خدمات بھی ان کے محکمے کو واپس کر دی گئی ہیں ۔

`