پنجاب میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں :شہبازشریف

صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں مظفر گڑھ میں بنایاگیا رجب طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے ہسپتال کا ماڈل مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا یا جائے گا، بیدیاں روڈ کے لدھڑ ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ اورجدید سہولتوں سے مزین کیا جائے گا:وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

منگل 30 جون 2015 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منگل کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں بالخصوص رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

شعبہ صحت کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں بنایاگیا رجب طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال عوام کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

رجب طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔

اس ہسپتال کا ماڈل مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا یا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لدھڑ،بیدیاں روڈ پر بنائے جانے والے ہسپتال کو بھی اسی ماڈل پر چلایا جائے گا۔لدھڑ، بیدیاں روڈ کے ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ اورجدید سہولتوں سے مزین کیا جائے گااورہسپتال کے اس منصوبے سے علاقے کے لوگوں کو بہترین اورمعیاری طبی سہولیات دستیا ب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال عالمی معیار کی صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کررہا ہے ۔ایسی طبی سہولتیں ہی لدھڑ،بیدیاں روڈ ہسپتال میں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جوبلی ٹاوٴن کے قریب مخیرحضرات کی جانب سے ہسپتال اور میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ خوش آئند ہے ۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات تنویر اسلم ملک، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم این اے بیگم رانا مبشر و سابق ایم پی اے رانا مبشر، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، صحت، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، طلحہ برکی، چےئرمین بورڈ آف ٹرسٹیزرجب طیب اردگان ہسپتال میاں محمد احسن،بورڈ آف ٹرسٹیز،سی ای او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری اور مخیر حضرا ت نے اجلاس میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :