غیر معیاری آٹا سپلائی کرنیوالی ملوں کے لائسنس منسوخ کرنیکا حکم، مضر صحت تیل وگھی تیاروفروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاوٴن
انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا مکروہ کاروبار کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،مالکان کیخلاف سخت ترین ایکشن ہوگا:شہبازشریف مضر صحت خوردنی تیل و گھی اورکھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے ان عناصر کیخلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں،کسی کو عوام کے مفاد سے نہیں کھیلنے دینگے:وزیراعلیٰ پنجاب غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دکانوں کیخلاف موثرایکشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف
منگل 30 جون 2015 21:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے غیر معیاری اور مضر صحت خوردنی تیل اورگھی تیار و فروخت کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیا ز کریک ڈاوٴن کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ غیر معیاری ومضر صحت خوردنی تیل و گھی اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پرآہنی ہاتھ ڈالا جائے ۔
ایسے قبیح کاروبار میں ملوث افرادکی جگہ جیل ہے ۔ ان عناصر کے خلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں اوروہ آئندہ ایسا گھناوٴنا کاروبار کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔وزیراعلیٰ نے غیر معیاری آٹا سپلائی کرنیوالی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری آٹا سپلائی کرنے والی ملوں کو کاروبار کا کوئی حق نہیں، لہٰذا تمام ضروری تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسی ملوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.