راوی ٹا ؤن اور داتا گنج بخش ٹا ؤن حضرت علی کے یو م شہادت جلوس سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کیا کریں‘ محمد عثمان

ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام جلوس کے روٹ پر کھلے مین ہولزکو فور ی طور پر بند کروائیں،ڈی سی او لاہور

منگل 30 جون 2015 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت حضرت علی کے یو م شہادت بروز21 رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، ٹی ایم اوز، شیعہ رہنماء آغا شاہ حسین قزلباش،توقیر بابا،خواجہ بشارت حسین کربلائی اوردیگر نے شرکت کی۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے راوی ٹا ؤن اور داتا گنج بخش ٹا ؤن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوس سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ جلوس کے تمام روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں کے پڑے ملبے کو فوری طور پر ہٹائیں اور روٹ پر مو جود تجاوزات کا فوری خاتمہ کروائیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر اگر کسی جگہ پر کھلے مین ہولزہیں تو ان کو فور ی طور پر بند کروائیں۔

ڈی سی او لاہور نے محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایت کی کہ 21رمضان المبارک یو م شہادت حضرت علی کے موقع پر رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور جلوس کی ما نیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ریسکیو1122کو جلوس کے حوالے سے اپنا پلان تیار کر نے اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی۔ایل ڈبلیو ایم سی جلوس کے موقع پرسنٹری ورکرز روٹ کی صفائی ستھرائی کے لیے تعینات کر ے گا جبکہ پو لیس حکام کو ٹریفک نظام بہتر بنانے اور لا ہور پارکنگ کمپنی کو جلوس میں شرکت کرنے والے زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے منا سب بندوبست کر نے کی بھی ہدایت کی۔

محکمہ پو لیس جلو س کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی لیول کے افسران کے علا وہ پو لیس ملازمین تعینات کر ے گی۔ڈی سی او لاہور نے لیسکو حکام کو جلوس کے روٹ کے راستے میں لٹکتی تا روں کو فوری طور پر اونچا کر کے لگانے کی ہدایت کی جبکہ ٹا ؤنزانتظامیہ کو روٹ کی سڑکوں پر پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کے کام کو بھی جلد مکمل کر نے کی ہد ایت کی۔اس مو قع پر محکمہ ہیلتھ نے ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جا نب سے سنٹرل ماڈل سکول میں عارضی ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ روٹ کے راستے پر مو جو دالخمینی اور العمران بلڈنگزمیں بھی عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ جلوس کے موقع پر محکمہ صحت اور ریسکیو1122کی ایمبولینسز سا را دن مو جو د رہیں گی۔`