جدید دنیا کا مقابلہ علم سے کیا جاسکتا ہے صرف زبانی جمع خرچ سے نہیں، عثمان خان کاکڑ
ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ تعلیم ہربچے وبچی کے لئے فری اور لازمی، مادری زبان میں ہو، صرف کتب کی فراہمی کو مفت تعلیم نہیں کہا جاسکتا، ہرنائی میں طلبہ میں اسکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب
منگل 30 جون 2015 21:34
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صوبائی صدر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ تعلیم ہربچے وبچی کے لئے فری اور لازمی ہو اور مادری زبان میں ہو، صرف کتب کی فراہمی کو مفت تعلیم نہیں کہا جاسکتا ، گھر سے اسکول جانے اور اسکول سے گھر آنے تک تمام سہولتوں کی فراہمی کو مفت تعلیم کہا جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں طلبہ میں اسکالر شپ چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ بچے دیگر زبانوں کی نسبت مادری زبان میں زیادہ بہتر نتائج دیتے ہیں، ناقص نظام تعلیم کے رائج ہونے سے ہمارے بچے ایک بھی زبان پر پوری طرح عبور حاصل نہیں کرپاتے۔ اسی طرح انگریزی بھی ایک زبان ہے مگر علم کا پیمانہ ہرگز نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.