سراج الحق کی مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات ،اتحاد ِ امت کی جدو جہد پر اتفاق

تمام مکاتب ِ فکر کے علماء کرام نے قومی بحرانوں پر ہمیشہ متفقہ مؤقف اختیار کیا ہے ،مفتی رفیع عثمانی مو جودہ حالات میں اپنے دائرہ کار میں اتحاد امت کے لیے کام کر نا چاہیے ،سراج الحق

منگل 30 جون 2015 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک وفد کے ہمراہ دارلعلوم کراچی کورنگی کے مہتمم مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات کی ۔ان کی خیریت دریافت کی اور امت مسلمہ کے مسائل اور ملکی حالات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتحادِ امت وقت کی ضرورت ہے اور اتحادِ امت میں علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔

علماء کرام ماضی کی طرح فروعی و مسلکی معاملات سے بالاتر ہو کر اتحاد ویکجہتی کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مفتی رفیع عثمانی نے سراج الحق اور دیگر رہنماؤں کو کتا بوں کے تحائف دیئے ۔سراج الحق نے مفتی رفیع عثمانی کو جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی دفتر منصورہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی ڈپٹی سیکریٹری محمد اصغر ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حا فظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد ،مسلم پرویز ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورجمعیت اتحاد علماء کراچی کے صدر مو لانا عبد الوحید بھی مو جود تھے ۔

مفتی رفیع عثمانی نے اس بات پر زور دیا کہ نصاب ِ تعلیم کو اسلامی اصولوں کے مطابق مر تب کیا جا ناچاہیے اور نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب ِ فکر کے علماء کرام ماضی میں بھی متحد رہے ہیں اورقومی بحرانوں میں علماء نے ہمیشہ متفقہ مو ٔقف اختیار کیا ہے ۔اتحاد امت کے لیے علماء کے 22نکات ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے ۔سراج الحق نے کہا کہ مو جودہ حالات میں ہم سب کو اپنے دائرہ کار میں اتحاد امت کے لیے کام کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :