آئین میں ہر 10 سال بعد مردم شماری کرانے کی کوئی پابندی نہیں ، خانہ اور مردم شماری اکٹھی ہوگی ، 2001ء میں پاکستان میں 7ہزار ہیکٹر پر افیون کاشت ہوتی تھی اب سوا سو لاکھ ہیکٹر پر کاشت ہو رہی ہے ، 40سے 45فیصد منشیات پاکستا ن کے راستے سے گزرتی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے مانیٹرنگ اور عملدرآمد کو شماریات ڈویژن اور انسداد منشیات کے سیکرٹریز کی بریفنگ

برطانیہ کے انتخابات میں نہ سیاہی اور نہ ہی کچھ اور استعمال کیا،پھربھی انتخابات شفاف ہوئے، پارلیمنٹ کے سامنے کوئی کنٹینر لے کر بھی نہیں گیا اور نہ ہی دھاندلی کا نعرہ لگا، رکن کمیٹی میاں منان کے ریمارکس

منگل 30 جون 2015 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے مانیٹرنگ اور عملدرآمد کو بتایا گیا کہ 2001ء میں پاکستان میں 7ہزار ہیکٹر پر افیون کاشت ہوتی تھی اب سوا سو لاکھ ہیکٹر پر کاشت ہو رہی ہے ، 40سے 45فیصد منشیات پاکستا ن کے راستے سے گزرتی ہے، آئین میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانے کی کوئی پابندی نہیں ۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ برطانیہ میں انتخابات کے آبزرور کے طور پر گئے وہاں نہ سیاہی ہے اور نہ ہی کچھ اور پھربھی انتخابات شفاف ہوئے اور پارلیمنٹ کے سامنے کوئی کنٹینر لے کر بھی نہیں گیا اور نہ ہی دھاندلی کا نعرہ لگا ۔

منگل کو پبلک آکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے مانیٹرنگ اور عملدرآمد کا اجلاس کنوینئیر رانا افضال کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری انسداد منشیات نے بتایا کہ 2001ء میں پاکستان میں 7ہزار ہیکٹر پر افیون کاشت ہوتی تھی اب سوا سو لاکھ ہیکٹر پر کاشت ہو رہی ہے ۔ 40سے 45فیصد منشیات پاکستا ن کے راستے سے گزرتی ہے ۔

ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں پچھلے کچھ سالوں میں تین مرتبہ دفتر تبدیل کیاہے جبکہ افسران کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی 1997میں تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال 67لاکھ پاکستانیوں نے نشہ استعمال کیاہے جبکہ 40لاکھ نشے کے مستقل عادی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ منشیات ہم نے پکڑی ہے ۔ اجلاس میں شماریات ڈویژن کے آصف باجو ہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ آئین میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانے کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔

2011ء کے قانون میں بھی یہی لکھا ہے ۔ کہ وفاقی حکومت وقت کے ساتھ ساتھ مردم شماری کرائے انہوں نے بتایا کہ 19951-61-71اور 81ء میں باقاعدہ مردم شماری ہوئی ۔ عالمی پریکٹس یہی ہے کہ ہر دس سال بعد مردم شماری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2008ء میں مردم شماری ہونا تھی جس کی تیاری 2006ء سے شروع کر دی گئی مگر وہ مؤخر کر دی گئی ۔ مشترکہ مفادات کونسل میں فیصلہ ہوا ہے کہ مارچ ، اپریل 2016ء تک مردم شمای ہوگی ۔

اس کے بعد اسکا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہاوسنگ شماری اور مردم شماری اکھٹے کرائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ساڑھے تین ہزار کا سٹاف ہے ۔ کنوینئیر کمیٹی رانا افضال نے کہاکہ پچاس سال مردم شماری نہ ہو تو آپ مفت ہی تنخواہ لیتے رہے گے ۔ دس سال مردم شماری کرانے کی پریکٹس کو قانونی تحفظ دیا جائے رکن کمیٹی پرویز ملک نے کہاکہ ہمیں مصیبت بنی ہوئی ہے کہ مردم شماری ہوئی نہیں اور بلدیاتی انتخابات مین ہمارے ووٹر ز آبادی دے زیادہ ہو جائیں گے ۔

آصف باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اس پربھی غور ہو رہاہے کہ مردم شماری کی نہ جائے ۔ کئی ممالک میں ایسا ہوتاہے کہ فارم بھیج دئے جاتے ہیں یا لوگ خود رجسٹر ہو جاتے ہیں نادرا سے مدد لی جاسکتی ہے جس پر کمیٹی نے کہاکہ یہاں تیس فیصد لوگوں کے شناختی کارڈ نہیں ہیں ۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ رکن کمیٹی میاں منان نے کہاکہ برطانیہ میں انتخابات کے آبزرور کے طور پر گئے وہاں نہ سیاہی ہے اور نہ ہی کچھ اور پھربھی انتخابات شفاف ہوئے اور پارلیمنٹ کے سامنے کوئی کنٹینر لے کر بھی نہیں گیا اور نہ ہی دھاندلی کا نعرہ لگا