اسلام آباد سے روات تک ایکسپریس وے کو سگنل فری بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ،21 ارب81 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی

منصوبے میں دو انٹرچینج 3 انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے ، 50 منٹ کاسفر 20 منٹ میں طے ہوسکے گا

منگل 30 جون 2015 20:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) اسلام آباد سے روات تک ایکسپریس وے کو سگنل فری بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ، منصوبے پر 21 ارب81 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی ، منصوبے میں دو انٹرچینج تین انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے ، زیر و پوائنٹ سے روات تک 24 کلو میٹر کا سفر جو اب 50 منٹ میں طے ہوتا ہے منصوبے کی تکمیل سے 20 منٹ میں طے ہوسکے گا ۔

منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم نواز شریف نے کیا ۔منگل کو یہاں منصوبے کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے مصروف افضل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سڑک کی توسیع اور انٹرچینج کی تعمیر شامل ہے ، دوسرے مرحلے میں فیض آباد سے کورال چوک تک سڑک کی کی توسیع کی جائیگی ، تیسرے مرحلے میں کورال سے روات تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

منصوبہ زیرو پوائنٹ سے روات تک 24 کلو میٹر تک ہے ، آئی ایٹ چوک میں ایک انٹرچینج تعمیر ہوگا ، فیض آباد سے کورال چوک تک دو انٹرچینج اور 3 انڈر پاسز بنائے جائیں گے ، منصوبے کی تکمیل سے سفر کا دورانیہ 20 منٹ سے 25 منٹ تک رہ جائیگا ، اس منصوبے پر 21 ارب 81 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کا آغاز اگست 2015ء میں ہوگا ، روزانہ فیض آباد سے روات تک ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے ، سگنل فری سڑک سے عوام کو سہولتیں میسر ہوں گی ، توسیعی منصوبے کی لائن موٹروے کی لائن سے زیادہ ہوں گی

متعلقہ عنوان :