رسالپور،بارہ بانڈہ میں سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اوربہن کو قتل کردیا، باپ زخمی
ملزم ارتکاب جر م کے بعد فرار ،رسالپور پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
منگل 30 جون 2015 20:35
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اوربہن کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا۔ملزم ارتکاب جر م کے بعد فرار رسالپور پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نور داد شاہ ولدگل دادشاہ ساکن کاٹلنگ بابوزئی حال بارہ بانڈہ نوشہر ہ نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں میری بیوی مسمات منشاء اور انیس سالہ بیٹی آسیہ زوجہ ظاہر خان گھر میں موجود تھے کہ میرا بیٹا شاہد ایا اور گلی میں تکرار شروع کردیا۔
اور کہنے لگا کہ میری بہن اسیہ کو کہوکہ وہ اپنے شوہرکے گھرجائے جبکہ میری بیٹی اسیہ میرا دامادظاہرخان بطور مہمان ائے تھے۔ میری بیٹی نے افطاری کے لیے کھاناتیارکیا۔(جاری ہے)
اورہم مغرب کی نماز اداکرنے کے بعد گھر ارہے تھے کہ اس دوران میرے بیٹے نے گھر میں گھس کر پہلے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اور اس کے بعد میری بیٹی ماں کو بچانے کے لیے ائی اس کو بھی قتل کردیا۔
اور مجھ پر فائرنگ کردی اورمجھے بھی زخمی کردیا۔ اور ملزم فائرنگ کرتاہوا فرار ہوگیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ میری بیٹی اسیہ کبھی شوہر سے ناراض ہوکر میکے اجاتی اور پھر خود اپنے شوہرکے گھرواپس چلی جاتی جس پر میرا بیٹاشاہد ناراض تھا۔ اور یہی کہتا تھاکہ میری بیٹی اسیہ پہلے خفانہ ہواگر شوہر سے خفا ہوجاتی ہے تو پھر خود کیوں اپنے شوہر کے گھر خود بخود چلی جاتی۔ اس نے کہا کہ میری بیٹی نے مجھ سے کہا کہ روزے کی وجہ سے مجھے پیاس لگی اورمیرے لیے تربوز لے آو مگر وہ بھی اس کی نصیب میں نہیں تھا۔ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.