کے الیکٹرک ملک کا سب سے بڑاڈیفالٹراور ملک دشمن ادارہ بن چکاہے،کے الیکٹرک خود 130ارب کی نادھندہ ہے، اب تک وفاق کو 269ارب کا نقصان دے چکا ہے، وہ وقت دور نہیں جب اس ملک کے چھوٹے بڑے صنعت کار اپنی صنعتوں کو بندکرنے پر مجبور ہونگے
مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 30 جون 2015 20:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ملک کا سب سے بڑاڈیفالٹراور ملک دشمن ادارہ بن چکاہے ،غریب بیواؤں اور یتیموں کو 2 سے 3ہزار روپے کے نادھندہ قراردے کر اورآپریشن برق کے ذریعے ان کو گھروں سے اٹھاکر ان کی عزت و نفس کو پامال کرنے والا کے الیکٹرک خود 130ارب روپے کا وفاق کا نادھندہ ہے اور اب تک وفاقی حکومت کو 269ارب کا نقصان دے چکا ہے اس پر وفاق اتنے بڑے ڈیفالٹرکو کیوں نہیں پکڑتا ۔
اس کے علاوہ اس نے جس انداز میں غیر قانونی انداز میں لوڈشیڈنگ کرکے سخت گرمیں کئی سو لوگوں کی جانیں لی ہیں اور گزشتہ ایک عرصہ سے اپنی من مرضی کے زائد بلوں کی بھرمار کررہا ہے جس پر جتنا جی چاہے سرچارج لگادے اس بے لگام گھوڑے کو نکیل ڈالی جائے ۔(جاری ہے)
اس وقت کراچی سمیت متعدد مقامات کے نام نہاد سیاستدانوں کی اس معاملے میں زبان اس لیے بند ہے کہ کے الیکٹرک میں سیاسی رشوت کے تحت ان کے عزیز رشتے دار بڑی بڑی تنخواہوں پر کام کررہے ہیں۔
جبکہ سرکاری اداروں کے بیشتر افسران نے بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے ہیں، وفاقی حکومت نے بھی بجلی پر سبسڈی کا خاتمہ کرکے آئی ایم ایف کو خوش کردیاہے تاکہ ان کو اپنی عیاشیوں کے لیے مزید قرضہ مل سکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملیر میں سخت گرمی سے ہلاک ہونے والوں لوگوں کے لواحقین سے ملاقات میں کیا،انہوں نے ابراہیم حیدری کی ساحلی پٹی کا دورہ کیا جہاں سخت گرمی کے سبب 46افراد جابحق ہوگئے تھے ، مختلف لوگوں کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے بھی دعاکی۔حلیم عادل شیخ نے موقع پر موجود میڈیاکے نمائندوں سے بھی بات کی جس میں ان کاکہنا تھا کہ غریب کے گھر میں بجلی ناہونے کے برابرہے مگر بجلی کا بل پہلے سے بڑھ کر آتا ہے ،جس پر یہ کہنا مناسب ہوگا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب اس ملک کے چھوٹے بڑے صنعت کار اپنی صنعتوں کو بندکرنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی بناہواہے جس نے غریب عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.