بلدیہ غربی کا مالی سال 2015-16 کیلئے 4ارب 61کروڑ 36لاکھ 90ہزار334 روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

منگل 30 جون 2015 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کا بجٹ برائے مالی سال 2015-2016 کیلئے 4ارب 61کروڑ 36لاکھ 90ہزار334 روپے مالیت کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے، ایڈمنسٹریٹر نے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 2ارب 27کروڑ80لاکھ 89ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جوکہ کل بجٹ کا49.42فیصد ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2ارب 33کروڑ13لاکھ 50ہزار روپے رکھے گئے ہیں جو کے کل بجٹ کا 50.58فیصد ہے بجٹ میں آئندہ مالی سال کے ذرائع آمدن میں حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 2ارب 68کروڑ90لاکھ75ہزار روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 39کروڑ 17 لاکھ 75ہزار، و کنزوینسی کی مد میں 30لاکھ روپے، حکومت سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی سے بقاجات 1ارب28کروڑ15لاکھ39ہزار روپے ،انتظامیہ بلدیہ غربی کے اپنے ذرائع آمدن 16کروڑ 92لاکھ98ہزار روپے آمدنی کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈ منسٹریٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری ہے تنخواہوں میں 10فیصداضافہ اور حکومتی وسائل میں کمی کے باوجود غیر ترقیاتی مصارف پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ہے اہم سڑکوں کی تعمیروترقی کے لئے 32کروڑ 25لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے اندرونی سڑکوں کی تعمیر و درستگی کیلئے 30کروڑ 90لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں مختلف محکموں کیلئے مشینری اور دیگر پائیدار اشیاء کی خریداری کیلئے 9کروڑ 4لاکھ5ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں محکمہ باغات کے تحت نرسری ،پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیروترقی کیلئے10کروڑ 1لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی و تنصیب ومرمت کیلئے18کروڑ 91لاکھ50ہزار روپے ،نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور نالوں کی تعمیر کیلئے 13کروڑ 21لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اسکے علاوہ آئندہ مالی سال کے دوران آفس بلڈنگ اور کمیونٹی سینٹر کی تعمیر ومرمت و درستگی کیلئے 1کروڑ 95لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے فراہمی آب کی لائینوں کی مرمت اور کنوؤں کھدائی کیلئے 4کروڑ70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ50لاکھ روپے جبکہ جاری ترقیاتی کاموں اور واجبات کی ادائیگی کیلئے59کروڑ50لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں غیر متوقع مصارف کیلئے 1کروڑ روپے اور Disaster Managementکیلئے 85لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں آخر میں ایڈمنسٹریٹرو میونسپل کمشنر نے اجلاس میں شریک ، صحافی برادری ،تمام افسران اور بجٹ تقریب میں شریک دیگرمہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :