خیبرپختونخوا پولیس شجاعت، بہادری اور قربانیوں کی سنہری تاریخ رقم کرچکی ہے، ڈاکٹرمحمد نعیم خان
پولیس فورس نے ہمت، پختہ عزم کی بدولت ملک کو غیر مستحکم کرنیوالے عناصر کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے ہیں، اے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
منگل 30 جون 2015 19:07
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواپولیس شجاعت و بہادری اور قربانیوں کی سنہری تاریخ رقم کر چکی ہے ۔ قوم کی محافظ پولیس فورس کے جوانوں نے پاسبان کی حیثیت سے ہمت اور اپنے پختہ عزم کی بدولت ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے ہیں ۔
دہشتگردی سمیت تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے والی پولیس فورس کا کردار عوام کے دلوں میں بھی قابل تکریم ہے ۔فورس کے شہداء اور غاذیوں نے جذبہ ایمانی اور دلیری کی بنیاد پر جو مقام حاصل کیا ہے اسکو ہر حال میں مقدم رکھا جائیگا ۔پولیس کے روایتی کلچر کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے نئے خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیس ریکروٹ ٹریننگ ونگ کوہاٹ میں فرنٹئیر ریزرو پولیس کے 141جوانوں پر مشتمل دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن ڈاکٹر محمد اشتیاق مروت ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف ، ڈپٹی کمانڈنٹ ریکروٹ ٹریننگ ونگ ایس پی جمیل اختر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید خان کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان کا کہنا تھا کہ غیر متزلزل قومی عزم اور پولیس جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کو دہشتگردی سے پا ک کرنے اور استحکام امن کا حتمی ہدف حاصل کر لیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیوں کا حصول قابل تعریف اور قربانیوں پر فخر ہے۔ ملک و قو م کی بقاء کی خاطرجان ہتھیلی پر رکھ کر قربانیوں کا نیا باب رقم کرنے والے پولیس فورس کے جوان عوام کے دلوں میں زندہ و جاوید اور ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کا وقار بلندرکھنے کی ذمہ داری فورس کے ہر افسر اور جوان کے کندھوں پر عائد ہے ۔ اُنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس کے جوانوں کو تاکید کی کہ وہ بلا خوف و لالچ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے خوش اخلاقی، فرمانبرداری ، بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اور ملک و قوم سے محبت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ صوبہ کی پولیس کا یہی ویژن اور ایک فرض شناس پولیس افسر بننے کی کلید ہے ۔مہمان خصوصی نے تقریب کے دوران پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین پریڈ کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے پیشہ ورانہ قابلیت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا اُنہوں نے پولیس جوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپکی ٹریننگ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اس امر پر دلی مسرت ہو رہی ہے کہ آپ اپنی بنیادی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر کے خیبر پختونخوا کی رول ماڈل پولیس کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے تربیت کے دوران نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پریڈ ، نظم و ضبط ، باکسنگ ، مارشل آرٹ ، کبڈی اور مختلف کھیلوں کے علاوہ فائرنگ کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پشاور ، کوہاٹ اور سوات کے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں لقمان ، کاشف، ظاہر الدین ،قیصر خان ، محبوب اﷲ ترین ، شہاد علی اور خالد خان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ تقریب سے ڈپٹی کمانڈنٹ جمیل اختر نے بھی خطاب کرتے ہوئے چھ ماہ کے عرصے پر محیط تربیت میں شامل ریکروٹوں کی تمام نصاب سے متعلق مہمان خصوصی کو بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.