مائیکروسافٹ ”لومیا جیت کا خزانہ“ کا دوسرا مرحلہ خوش نصیبوں کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گیا

منگل 30 جون 2015 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء): مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کی قومی مہم ”لومیا جیت کا خزانہ“ کا دوسرا مرحلہ مزید خوش نصیبوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گیا۔ 29جون، 2015ء کو منعقد ہونے والی دوسری اور آخری قرعہ اندازی میں برانڈ نئی بی ایم ڈبلیو 2016ماڈل 318iکا گرینڈ پرائزجیتنے والے خوش نصیب کے علاوہ ایک لاکھ روپے کے دس انعامات جیتنے والے اور پانچ لاکھ روپے کے دو انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کی یہ مہم کامیاب ثابت ہوئی جس نے صارفین اور کاروباری حلقوں میں جوش پیدا کر دیا۔ جیت کی خوشی نے کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں اور عید کی گرمجوشی میں بھی زبردست اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

بی ایم ڈبلیو 2016ماڈل 318i کراچی سے تعلق رکھنے والے جناب عمیر نے حاصل کی جبکہ پانچ لاکھ روپے کے دو انعامات اسلام آباد کے محمد شاہد اور کراچی کے عرفان علی نے حاصل کیے۔

اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے کے دس انعامات کراچی کے عقیل احمد،مرزا محمد فیاض ،لاہور کے زین العابدین اورعدیل ناصر ،راولپنڈی کے اسامہ طارق سلیم،اسلام آباد کے ظفر علی،محمد عابد افضل اورسید رضوان شاہ ،ملتان کی افشاں احسن علی اور ایبٹ آباد کے جنید اعظم خان نے حاصل کیے۔مائیکروسافٹ کے کمیونیکیشن منیجر برائے پاکستان اینڈ ایمرجنگ ایشیا جناب کامران مسعود نیازی نے اس موقع پر کہا کہ”ہمیں لومیا جیت کا خزانہ کو جوریسپانس ملا ہے اس پر ہم بے تحاشہ خوش ہیں۔

حال ہی میں پیش کیے جانے والے جدید ترین پورٹ فولیو مثلاً مائیکروسافٹ لومیا 640ایکس ایل، مائیکروسافٹ 640ایکس ایل ڈوئل سم (ڈی ایس) اور مائیکروسافٹ 430ایکس ایل ڈوئل سم (ڈی ایس) ہمارے اس عزم کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت ہم ونڈوز فون کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو باکفایت نرخوں پر جدید ترین پروڈکٹس پیش کر رہے ہیں۔ فون بنانے والی کسی بھی کمپنی کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی مہم تھی جس نے جدید ترین بی ایم ڈبلیو 2016 ماڈل 318i اور دیگرنفع بخش نقد انعامات پیش کیے۔

میں پر تعیش کار جیتنے والے اوردیگر انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مائیکروسافٹ نے اپنے سچے کسٹمرز کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور ان کی خوشی کے لیے نت نئی پیشکشیں کرتا رہا ہے۔اس مہم کے ذریعے ہم نے ونڈوز فون استعمال کرنے والوں کو مائیکروسافٹ موبائل ڈیوئسز کے لیے ان کی مسلسل سپورٹ کا صلہ دے دیا ہے۔“ مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کی جانب سے اس مہم کے دوران ایک آڈٹ فرم کو بطور غیر جانبدار اور تیسرے فریق کے طور پر لیا گیا تھا تاکہ اس مہم کی قانونی حیثیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس فرم کی نگرانی میں پورے پروسیس کی جانچ کی گئی اور انعامات کی تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا۔