اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائر

منگل 30 جون 2015 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد کے شہری ذوالفقار حسین شاہ نے ایڈووکیٹ رانا عبدالطیف کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لوکل پارلیمنٹ ایکٹ 2015ء منظور نہیں ہوا لہذا عدالت وزارت داخلہ کی جانب سے 26مارچ ،15مئی اور 22 مئی 2015ء کے تمام جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے سے روکے ، واضح رہے کہ دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، الیکشن کمیشن ، ڈسٹرکٹ الیکشن اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے