پنجاب میں یکم جولائی (کل) سے پولیو ویکسین انجکشن حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل

ش

منگل 30 جون 2015 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) پنجاب میں یکم جولائی سے پولیو ویکسین انجکشن بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام (Routine Immunization) میں شامل کر دیا گیا ہے - اب صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کو پولیو ویکسین کے ٹیکے لگیں گے - یہ ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے - پولیو ویکسئین کے انجیکشن کی روٹین ایمونائزیشن میں شمولیت پولیو کے خاتمہ کی endgame حکمت عملی کا حصہ ہے - پولیو وکیسئین انجیکشن معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کرنے سے پہلے مختلف اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلوں میں 8 جون سے 16 جون تک انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو لگائے گئے تھے- پولیو ویکسئین کا ٹیکہ 14 ہفتے کی عمر میں بچوں کو لگایا جائے گا - اس طرح اب پولیو انجیکشن 9 بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی کا حصہ بن گیا ہے - ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر محمد منیر نے بتایا کہ روٹین ایمونائزیشن میں پولیو انجیکشن کی شمولیت پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے - ڈاکٹر محمد منیر نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ پولیو انجیکشن لگانے سے بچے میں پولیو کے خلاف مضبوط قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے جو اسیمرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے - انہوں نے مزید کہا کہ 2015 ء میں پنجاب میں ابھی تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور پنجاب ابھی تک پولیو فری ہے جبکہ 2014 میں پورے ملک میں 306 جبکہ پنجاب میں صرف 4 کیس رپورٹ ہوئے تھے - ا نہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور نائیجیریا صرف تین ممالک ہیں جو پولیو کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :