اسلامی یونیورسٹی اور کونسل آف اسلامک چائینز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
باہمی تعاون سے ’’ آئی آئی یو نیو سلک روڈ سکول آف ٹیکنالوجی ‘‘ قائم کیا جائے گا
منگل 30 جون 2015 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور چین کی کونسل آف اسلامک چائینز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں جس کے تحت اسلامی یونیورسٹی میں باہمی تعاون و اشتراک سے ’’ آئی آئی یو نیو سلک روڈ سکول آف ٹیکنالوجی ‘‘ قائم کیا جائے گا۔ ۔ منگل کو اس سلسلے میں جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی جبکہ چائینزا سلامک کونسل کی جانب سے کونسل کے صدر ڈنگ ہوفی (اسحاق) نے یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر نائب صدر تدریسی امور جامعہ ڈاکٹر بشیر خان ، ڈائریکٹر جنرل انتظامی و مالیاتی امور گلزار احمد خواجہ ار چائینیز وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
یادداشت کی رو سے چائینیز کونسل آف ٹیکنالوجی سکول کی اسلامی یونیورسٹی میں تشکیل کے لیے انفرسٹراکچر سازو سامان اور اساتذہ سمیت دیگر شعبہ جات میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔
پاک چین اقتصادی راہداری میں افرادی قوت کی تشکیل کے لیے اس سکول میں موجود چینی اساتذہ پاکستانی طلباء تکنیکی تربیت بھی فراہم کریں گے۔ اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی اشتراک سے کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد کرایا جائے گا جبکہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو باہمی مفاہمت کے تحت اہداف کو حاصل کرنے بارے اپنی آراء دیتی رہے گی۔ اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری اور دو طرفہ تعاون پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہاکہ چینی اداروں اور پاکستان کے مابین تعاون افرادی قوت کی دونوں جانب کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے اور چائینہ مفاہمتی یادداشت اس ضمن میں سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ایسے مواقعوں سے شعبہ تعلیم میں بڑے پیمانے پرمثبت تبدیلی آ سکتی ہے اور اس قسم کے تعاون سے دونوں ممالک کی اقوام کے مابین رشتہ بھی مضبوط ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ڈنگ ہوفی (اسحاق) نے کہاکہ چین کی نامور بین الاقوامی کمپنیاں اور ادارے پاکستانی طلباء کو تربیت اور استعداد کار پربڑھانے کے مواقع فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دریں اثنا چینی وفد کے اعزاز میں ریکٹر جامعہ کی طرف سے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.