` ایرانی سرحدی سیکورٹی فورسز کی پاکستانی حدود میں گو لہ باری

گولے سول آبادی پر دھماکوں سے پھٹ گئے ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی `

منگل 30 جون 2015 17:57

کوئٹہ /پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایران کی جانب سے دراندا زی کا سلسلہ جاری ایران کی حدود سے ایرانی سرحدی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرکئے گئے3 مارٹر کے گولے پاکستانی حدود میں سول آبادی پرگرکرزور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایران کی جانب سے 3مارٹر گولے فائر کئے گئے جو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سول آبادی پر گرکر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے راکٹ گرنے سے کسی قسم کا جان مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ذرائع کے مطابق ایک مارٹرکا گولا ناکار کلی کے قریب قبرستان میں اور 2گورکدان کلی میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے یاد رہے کہ ایرانی حدود سے ا س سے قبل بھی دو اندازی کا سلسلہ جاری رہا اور متعدد بار فائر کئے جانیوالے راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعد دشہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ان حملوں کیخلاف پاکستانی حکام کی جانب سے متعدد بار احتجاج کیا گیا `

متعلقہ عنوان :