اے ڈی پی نے پاکستان کیلئے 22 کروڑڈالر سے زائد قرضے کی منظوری دے دی

رقمپنجاب سمیت کشمیر کے ضلع حویلی، کوٹلی اور پونچھ میں سب سے زیادہ متاثرہونے والیاہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں استعمال کی جائے گی

منگل 30 جون 2015 17:51

ء اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان میں سن دوہزار چودہ میں سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں، پل اور اس نوعیت کے دیگر انتہائی ترجیح والے ڈھانچوں کی تعمیر نواور بحالی کیلئے بائیس کروڑڈالر سے زائد قرضہ کی منظوری دیدی ہے۔ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی یہ مالی معاونت پنجاب سمیت کشمیر کے ضلع حویلی، کوٹلی اور پونچھ میں سب سے زیادہ متاثرہونے والیاہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں استعمال کی جائے گی۔

دوبارہ تعمیر کیے گئے انفراسٹرکچر مستقبل میں شدید موسمی واقعات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھیں گے۔تیکنیکی معاونت کی غرض سے بیس لاکھ ڈالرز کی ایک اور گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ قدرتی آفات کی نگرانی کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھائی جاسکے۔

(جاری ہے)

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قدرتی وسائل اور زرعی ماہر ڈونیتھ والٹن کے مطابق، پاکستان زراعت پر انتہائی انحصار کرنے والا ملک ہے جو سیلاب اور دیگر موسمی تغیر کی زد پہ رہتا ہے اور یہ صورتحال موسم میں تبدیلی کے نتیجہ میں مزید خراب ہوجائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مالی معاونت پہلے سے بہتر تعمیر کی پالیسی کو تقویت دے گی جس کے تحت بحال کیئے جانے والے انفراسٹرکچرمیں خطرات سے بچاو کی خصوصیات شامل کی جائیں گی۔انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو کا یہ منصوبہ تین سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے جس کا اختتام جون دوہزار اٹھارہ میں متوقع ہے۔ `

متعلقہ عنوان :