ایف بی آر میں گریڈ 18 کا آفیسر مس کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف

منگل 30 جون 2015 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی آر) آر ٹی او کوئٹہ سید صلاح الدین گیلانی کو مس کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید صلاح الدین کو ایک سال تعلیمی چھٹی دی گئی تھی جس کو ختم ہونے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی اور اس دوران باقی چھٹی کینسل کردی گئی سید صلاح الدین کو ڈپلومہ کی کاپی جمع کروانے کا حکم دیا گیا مگر وہ جمع نہ کرواسکے جس پرانہیں قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف کردیا گیا سید صلاح الدین قانون کے مطابق اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں اس طرح وزارت مواصلات کے گریڈ 19 کے آفیسر ارشد علی خان جو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ ( ان لینڈ ریونیو ) اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں انہیں فوری طور پر دوبارہ اپنے محکمہ میں واپس بلانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :