سوئس قونصل جنرل ایمل وائز کی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرمارشل(ر) محمد یوسف سے ملاقات

منگل 30 جون 2015 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سوئس قونصل جنرل ایمل وائز نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرمارشل(ر) محمد یوسف سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی جی سی اے اے نے پاکستان میں کسی ایئرپورٹ پر سو دنوں تک جاری رہنے والی پاکستان سوئٹزر لینڈ فرینڈ شپ نمائش کی پیش رفت کو سراہا۔

(جاری ہے)

نمائش کا آغاز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کیا گیا ہے۔نمائش میں پاکستان کا مثبت تشخص نمایاں کیا گیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ سوئس قونصل جنرل نے ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے سی اے اے کی جانب سے معاونت کی تعریف کی۔ سی اے اے نمائش میں ویونیو پارٹنر بھی ہے۔انہوں نے ایئر پورٹ منیجر، ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر اور ان کی ٹیم کے کردار کو بھی سراہا۔ #