تحریک انصاف نے الزامات سے یوٹرن لے لیا ہے،لیگی رہنماء
عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے شارٹ کٹ مارنے کی کوشش کر رہے ہیں،پیرزادہ کے دلائل نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا تھا اور آج عمران خان کی سیاست کو پھانسی پر چڑھا رہے ہیں،دانیال عزیز،طلال چوہدری اور دیگر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 30 جون 2015 17:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الزامات سے یوٹرن لے لیا ہے،عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے شارٹ کٹ مارنے کی کوشش کر رہے ہیں،پیرزادہ کے دلائل نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا تھا اور آج عمران خان کی سیاست کو پھانسی پر چڑھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز،طلال چوہدری اور دیگر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج اپنے ہی مؤقف سے قلابازی کھا رہی ہے ان کا ہر مؤقف رد ہورہا ہے،عوام کے سامنے جھوٹے دعوے کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن میں اپنے آخری دلائل دے رہی ہے،مگر پیرزادہ کے دلائل سن کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنا کیس ہار چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ الزامات جب عمران خان کہتے تھے کہ عوام کے سامنے لائیں گے،کہاں گئے و ہ پلانز ،ڈیزائنر،اردوبازار والے بلٹ پیپرز،پیرزادہ نے اپنے دلائل سے بھٹو کو بھی پھانسی چڑھایا تھا آج عمران خان کی سیاست کو بھی پھانسی چڑھا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کہتی تھی کہ زرداری کی کیبنٹ ڈاکوؤں کی کیبنٹ ہے اب کہاں گئے وہ دعوے زرداری کی کیبنٹ میں سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،پہلے پارلیمنٹ کو بدنام کرتے تھے پھر خود پارلیمنٹ میں آگئے،یہ پاکستان کے تمام اداروں کو بدنام کرتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.