Live Updates

2013ء کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت ہوگئی ، ریٹرننگ افسر ان نے انکوائری کمیشن کے حکم پر فارم 15 کو جلدی میں مکمل کیا ،اس وجہ سے غلطیاں رہ گئیں چیئرمین نادرا بتائیں کیا وہ ولی اﷲ ہیں‘ ( ن) لیگ نے نادرا پر د باؤ ڈالے رکھا‘ بہت جلد پتہ چل جائیگا کہ آر اوز کے پیچھے کون تھا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 30 جون 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر ان نے انکوائری کمیشن کے حکم پر فارم 15 کو جلدی میں مکمل کیا جس کی وجہ سے غلطیاں رہ گئیں۔ آج ثابت ہو گیا2013ء کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی ‘ چیئرمین نادرا نے کہا کہ 98 فیصد ووٹ درست ہیں ‘ بتائیں کیا وہ ولی اﷲ ہیں‘ ( ن) لیگ نے نادرا پر د باؤ ڈالے رکھا‘ بہت جلد پتہ چل جائیگا کہ آر اوز کے پیچھے کون تھا۔

وہ منگل کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج ثابت ہو گیا کہ نواز شریف نے اپنے امپائر کے ساتھ مل کر میچ کھیلا ۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے عام انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی کی گئی میں دکھاؤں گا کہ آر اوز نے کیا کھیل کھیلا ہے ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل انکوائری کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دیدئیے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ نادرا کو 26 لاکھ روپے دے کر فرانزک رپورٹ مانگی تھی نادرا نے صرف میرے حلقے کی سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی۔ نادرا نے کہا کہ این اے 122 میں 93 ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 122 کے 6001 شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ چیئرمین نادرا کہتا ہے کہ 98 فیصد انگوٹھوں کی تصدیق کی ضرورت نہیں تو چیئرمین صاحب بتائیں کہ کیا آپ ولی اﷲ ہیں۔

حکومت نے نادرا پر بے حد دباؤ ڈالا ہوا ہے ۔ دونوں جوڈیشل انکوائری کمیشن میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ پنجاب کے الیکشن کمیشن نے آر اوز کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی پنجاب میں منظم دھاندلی کی گئی سعد رفیق کے حلقہ میں ایک لاکھ 26 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ‘ آر اوز سے پوچھا جائیگا آپ نے 28 فیصد اضافی بیلٹ پیپرز کیسے چھاپے۔

آج کمیشن میں ہم نے ثبوت دیدیے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا فراڈ بھی پکڑا ہے ریٹرننگ افسران جوڈیشل کمیشن میں جھوٹ بولنے باعث پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ کیپٹن صفدر کے حلقے سے نکلنے والے فارم 15 خالی ہیں۔ کئی اور حلقوں میں بھی فارم 15 موجود نہیں ہیں بہت جلد پتہ چل جائیگا کہ آر اوز کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے ریٹرننگ افسران کو بلا کر الیکشن میں دھاندلی پر شاباش دی۔ ثابت ہو گیا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مکا مکا کیا تھا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :