کراچی : صوبائی وزیر بلدیات ان ایکشن ، فنڈز کا حساب نہ دینے پر 37 ٹی ایم اوز کو معطل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 16:39

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : کرپشن کے خلاف وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بھی سر اٹھا لیا. تفصیلات کے مطابق فنڈز کا حساب نہ دینے پر وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن نے37 ٹی ایم اوز کومعطل کردیاہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے معطل ٹی ایم اوز پر کرپشن کے مقدمے بنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کا حساب نہ دینے پر 37 متعلقہ میونسپل افسران کو معطل کردیا گیاہے، وزیراعلیٰ نے معطل افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ بھر کے109 ٹی ایم اوز کو 22 ستمبر 2014 ء کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے،ان میں سے 72 ٹی ایم اوز نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو حساب دے دیا تھاجبکہ 37 ٹی ایم اوز7 ماہ گزرنے کے باوجود حساب نہ دے سکے ،جس پر انہیں معطل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے معطل ٹی ایم اوز پر کرپشن کے مقدمے بنانے کے احکامات جاری کر دئے.

متعلقہ عنوان :