Live Updates

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی ایک اور جعلسازی پکڑنے کا دعویٰ

منگل 30 جون 2015 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی ایک اور جعلسازی پکڑنے کا دعویٰ کردیا۔ منگل کو تحریک انصاف ذرائع کے مطابق یہ جعلسازی جوڈیشل انکوائری کمیشن میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مطابق بارہ حلقوں کے آر اوز نے جعلی فارم پندرہ جمع کرائے ان فارم پندرہ کو دوبارہ تیار کیا گیا ہے الیکشن کمیشن اور آر اوز نے مل کر ریکارڈ دوبارہ مرتب کیا 2013ء عام انتخابات کا ریکارڈ ضائع ہوچکا تھا ‘ جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اصرار اور حکم پر آر اوز اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت کرکے دستاویزات کو مرتب کیا اور انہیں جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں تھے۔

تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ کل بدھ کو جوڈیشل انکوائری کمیشن میں الیکشن کمیشن کی اس جعلسازی کے حوالے سے اہم ثبوت بھی پیش کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات