پاکستان اور کیوبا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کثیر الجہتی تعاون کی بنیاد پر قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات سے عبارت ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی کیوبا میں پاکستان کے نامزد سفیرسے ایوان صدر میں ملاقات میں گفتگو

منگل 30 جون 2015 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتربنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کثیر الجہتی تعاون کی بنیاد پر قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات سے عبارت ہے۔ انہوں نے یہ بات کیوبا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر کامران شفیع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید تقویت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان موجود صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ملک میں منعقد ہونے والے تجارتی میلوں میں مصنوعات کی نمائش کیلئے نہ صرف تاجروں کی ان میں شرکت کی حوصلہ افزائی کریں بلکہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے مواقع کی بھی نشاندہی کریں۔ صدر ممنون حسین نے نامزد سفیر کو انکی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کیوبا میں ان کی مدت پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کیلئے نہایت سازگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :