لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کی رپورٹ طلب کر لی

منگل 30 جون 2015 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے دو ماہ میں پٹرول بحران کے ذمہ داروں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکو رٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نیعدالت کو بتایا کہ پٹرول بحران خودساختہ تھا،بعض افسروں کی نااہلی کے باعث لوگوں کو شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑا،عدالت وفاقی حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم کرے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،مگر حالیہ بجٹ کے باعث ذمہ داروں کے تعین کیلئے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام مکمل نہیں کرسکی،ذمہ داروں کے تعین کیلئے رپورٹ مرتب کرنے کیلئے مذید دو ماہ کا وقت دیا جائے،عدالت نے وفاقی حکو مت سے دو ماہ میں پٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :