عمران فاروق قتل کیس ، سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی ملزم معظم علی اور تحقیقاتی اداروں سے ملاقات

منگل 30 جون 2015 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے پاکستان آئی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے معظم علی اور پاکستانی تحقیقاتی اداروں سے ملاقات کی۔ تحقیقاتی اداروں کی طرف سے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو ملزم معظم علی اور دیگر ملزمان کے بیانات بھی دیدیئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ کی پاکستان آئی ہوئی ٹیم کی عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزم معظم علی سے ملاقات کی اور ان سے مختلف سوالات کئے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستانی تحقیقاتی اداروں سے بھی ملاقات کی۔ ملزم معظم علی کا تحقیقاتی اداروں کو دیا گیا بیان اور دیگر گرفتار ملزمان کے بیانات بھی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے حوالے کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :