توانائی بحران ختم کرنے کیلئے پاکستان کا روس کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان

منگل 30 جون 2015 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ایک نیا پارٹنر روس تلاش کر لیا ہے جس کے پاس گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں ، پاکستان اور روس کے درمیان 2 ارب ڈالر کے توانائی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ حالیہ برسوں میں انرجی سپلائی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے ایران گیس پائپ لائن اور تاپی جیسے منصوبے شروع کرنے کی حامی بھری ہے تاہم ان پر ابھی عملی کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف 9 جولائی کو ماسکو جا رہے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان 2 ارب ڈالر کے توانائی معاہدوں کا امکان ہے۔ ان معاہدوں میں کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ تاہم اس پارٹنر شپ پر بھارت کی جانب سے ردعمل آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :