پرا پر ٹی ٹیکس کی مد میں رہا ئشی ،صنعتی اور تجا ر تی یو نٹس کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جا ئے ،گیا ن چند ایسرا نی

منگل 30 جون 2015 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سندھ کے وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ،خوراک ‘جنگلا ت و جنگلی حیا ت و اقلیتی امورگیان چند ایسرا نی نے کہا کہ پرا پر ٹی ٹیکس کی مد میں رہا ئشی ،صنعتی اور تجا ر تی یو نٹس کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جا ئے ۔صو با ئی وزیر نے پراپرٹی ٹیکس ڈویژن کے افسران کو ہدا یا ت دیں ہیں کہ شہر کے بڑ ھتے ہو ئے حجم کو دیکھتے ہو ئے پرا پر ٹی ٹیکس ڈو یژن کے عملہ کو متحر ک کیا جا ئے کہ وہ فیلڈ میں نکل کر خو د یو نٹس کا معا ئنہ اور پیمائش کر یں ۔

انہو ں نے کہا کہ نئے یو نٹس کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ہم سر کا ر ی ریو نیو میں خا طر خوا ہ اضا فہ کر سکتے ہیں کیو ں کہ شہر کی آبا د ی کا پھیلا ؤ مسلسل بڑ ھ رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کراچی کو خصو صی طو ر پر پرا پر ٹی ٹیکس کے نکتہ نظر سے دیکھا جا ئے کیو نکہ کراچی میں آبادی کا پھیلاؤ افقی اور عمو دی سطح پر مسلسل بڑ ھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر نے کہا کہ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے پرا پر ٹی ڈو یژ ن میں تعینا ت عملہ یو نٹس کے اضا فہ کی انٹر ی کرے گا اور پرا پر ٹی ٹیکس کی شر ح کو بڑھانے میں اپنا کر دا ر ادا کر ے گا اس کو محکمہ کی جا نب سے اضا فی مراعات اور ستا ئش کی کا ر کر دگی کے تعارفی خطو ط دیئے جا ئیں گے جو ان کی محکمہ جا تی تر قیو ں پر برا ہ را ست اثر اندا ز ہو ں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ پرا پر ٹی ٹیکس کے نا دہند گا ن کو محکمہ کے انسپیکٹرز ٹیکس کی ادا ئیگی کے لئے را غب کریں اور خو ش اخلا قی سے انہیں سمجھا ئیں کہ ٹیکس کے نہ دینے کی صو ر ت میں جر ما نہ کی شر ح میں بھی سا لا نہ اضا فہ ہو تا رہے گا جو آپ کی جا ئیدا د کی قیمت پر بھی اثر اندا ز ہو گا ۔صو با ئی وزیر نے محکمہ کے تما م افسرا ن کی کا ر کر دگی کے بارے میں بھی رپو ر ٹ طلب کی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد شعیب احمد صدیقی ‘ ڈائرکٹر ہیڈ کوارٹر محمد اختر آزاد ‘ ڈائریکٹر پراپرٹی ٹیکس شبیر شیخ سمیت پراپرٹی ڈویژن کے تمام افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔