کراچی : سندھ حکومت کا منظور وسان کو وزیر خوراک کا محکمہ دینے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 15:46

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : سندھ حکومت نے صوبائی وزیر منظور وسان کو خوراک کا محکمہ دینے کا فیصلہ کر لیا. تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا. اجلاس میں منظور وسان کو خوراک کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ منظور وسان کے پاس معدنیات کا محکمہ بھی ہے. دوسری جانب منظور وسان سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا. منظور وسان کی محمکہ خوراک میں تقرری کا نوٹی فکیشن متوقع طور پر آج ہی جا ری کیا جائے گا. جبکہ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کا قلمدان منظور وسان سے لے کر وزیر اعلیٰ سندھ اپنے پاس رکھیں گے.

متعلقہ عنوان :