Live Updates

اسلام آباد: آج کے دن کا بہت انتظار تھا، آج ثابت ہو گیا کہ ن لیگ نے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 15:27

اسلام آباد: آج کے دن کا بہت انتظار تھا، آج ثابت ہو گیا کہ ن لیگ نے عام ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کا بہت انتظار تھا، کمیشن کو بتایا کہ کس طرح ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر دھاندلی کی، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران میں نے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ ان کے اقتدار میں کبھی بھی شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔

آج کے بعد کسی کو شک نہیں ہونا چاہئیے کہ کتنی دھاندلی ہوئی۔ آج میں دکھاؤں گا کہ آر اوز نے کیا کھیل کھیلا ہے۔ آج عدالت میں ہم نے ن لیگ کا فراڈ پکر لیا ہے39 میں نہیں صرف میرے حلقے میں نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی، آج ثابت ہو گیا کہ نواز شریف نے اپنے امپائرز کے ساتھ مل کر میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ 26 ہزار اضافی چھاپے گئے، نادرا کو 26 لاکھ دے کر فرانزک رپورٹ میں نے مانگی تھی، چئیر مین نادرا نے وزیر اعظم آفس کے دباؤ پر بیان دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ سب کے سامنے ہے، کیپٹن صفدر کے حلقہ سے نکلنے والے فارم 15 خالی ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ تو منصفانہ طریقے سے لڑا گیا اور نہ ہی قانون کے مطابق ہوا۔ پنجاب کے الیکشن کمیشن نے بھی آر اوز کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ دھاندلی کرنے والے جلدی جلدی میں فارم بھرتے گئے اور غلطیاں ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے پر افتخار چوہدری نے الیکشن کمیشن کو بلوا کر شاباشی دی۔

پس آج ثابت ہو گیا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی کی گئی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جلد ہی یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ آر اوز کو کون کنٹرول کر رہا تھا۔ انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے میڈیا کو فارم 15 میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی کا طریقہ بھی بتایا اور فارم 15 دکھایا. اور کہا کہ ان ثبوتوں کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں رہے گا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات