الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع، مزید 2 ماہ کام جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 30 جون 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2013کی عذرداریاں کیسز نمٹانے والے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع دیتے ہوئے مزید 2 ماہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں توسیع بارے اجلاس ہواجس میں الیکشن ٹریبونل میں کیسز پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل کی مدت 30 جون کو ختم ہوگئی جس کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے اور31 اگست 2015 ء تک کام جاری کرنے کی ہدایت کی ہے رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تما م ٹریبونلز کو ہدایت کی ہے کہ 2 ماہ تک تمام عذردایاں نمٹائی جائیں اور معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :