تربت ، ماشکیل میں ایف سی کا سرچ آپریشن ، کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ کے بھائی ‘ بھانجے اور اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشت گرد مارے گئے‘ متعدد زخمی‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید، دو زخمی

منگل 30 جون 2015 15:21

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تربت کے علاقے ماشکیل میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ کے بھائی ‘ بھانجے اور اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشت گرد مارے گئے‘ متعدد زخمی‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سے جاری ایف سی کے سرچ آپریشن میں تربت کے علاقے ماشکیل میں دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا گیا ۔

آپریشن میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ دہشت گرد 17عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنائے جانے اور سات افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ سے کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ کے بھائی اور بھانجے سمیت کئی اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔