پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے ، کسی نے بھی افغانستان میں آگ جلانے کی کوشش کی تو وہ خود اس آگ میں جل جائے گا،کسی کو بھی افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے،افغانستان کامستقبل علاقائی ممالک کے تعاون پر منحصر ہے،10 ممالک کے غیر ملکی جنگجوصرف شمالی صوبہ قندوز میں سرگرم ہیں،ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم سیکورٹی فورسز ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں
افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا بیان
منگل 30 جون 2015 15:21
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے ، کسی نے بھی افغانستان میں آگ جلانے کی کوشش کی تو وہ خود اس آگ میں جل جائے گا،کسی کو بھی افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے،افغانستان کامستقبل علاقائی ممالک کے تعاون پر منحصر ہے،10 ممالک کے غیر ملکی جنگجوصرف شمالی صوبہ قندوز میں سرگرم ہیں۔
منگل کو افغان میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں افغان صدر کا کہنا تھاکہ افغانستان کامستقبل علاقائی ممالک کے تعاون پر منحصر ہے ۔بنیادی تبدیلی پڑوسیوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔انھوں نے کہاکہ افغانستان کو چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم سیکورٹی فورسز ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے ایک بار پھر کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے اور کسی نے بھی افغانستان میں آگ جلانے کی کوشش کی تو وہ اس آگ میں جل جائے گا۔
انھوں نے سب کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ افغانستان میں عدم استحکام پورے خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے ۔صدر اشرف غنی نے ملک میں غیر ملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ 10 ممالک کے غیر ملکی جنگجوصرف شمالی صوبہ قندوز میں سرگرم ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم ایک اور پانچ ہزار سال قربان کریں گے لیکن افغانستان کو تعمیر کریں گے ۔انھوں نے کہاکہ کسی کو بھی افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.